اساتذہ قوم کے معمار

کوئی بھی قوم اور معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ تعلیم کا حصول استاد کے بغیر ممکن نہیں اساتذہ قوم کے معمار ہیں نوجوانوں کی سیرت اور کردار سازی کا فریضہ سر انجام دیتے آئے ہیں، قوم کے سنوار اور بگاڑ میں معلم کا کلیدی کردار ہے۔۔۔۔۔ اس بات میں کوئی شک وشبہ نہیں کہ معاشرے کی تعمیر میں ایک استاد کاکلیدی رول ہوتاہےاساتذہ کرام ہمارے معاشرے کی وہ عظیم ہستی ہیں جو نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں اور انہیں مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کرتے ہیں۔ حق بات تو یہ ہے کہ اساتذہ روحانی ماں باپ ہوتے ہیں جو نہ صرف جسمانی صحت و صفائی کے اصول سکھاتے ہیں بلکہ روحانی بیماریوں سے چھٹکارہ دلا کر معاشرے کا ایک اعظیم فرد بھی بناتے ہیں۔۔ اور انسان کے اندر پنہاں تمام تر صلاحیتوں اور قوتوں کو پروان چڑھاتے ہیں، آج اس قوم کے معمار کے پاس نونہال پود
ہے۔ بلکہ یہ کہوں کی   بیج ہیں جن کو محبت و شفقت کی ذمین میں بو کر اور

 علم کی پانی سے ایک گلستان
۔ تیار کرتے ہیں۔آج ان ننھے منے بچوں کا یہ گلستان اُن کے ہاتھ ہے ۔ اس کی   آبیاری کرنے میں بحیثیت ایک مالی کے  اپنی کوششوں اور کاوشوں سے سنواریں۔ اور مستقبل کو امن کا گہوارہ بنانے کی نوید دے  
۔ ۔کیونکہ ایک صحتمند معاشرے کی تعمیر بھی ان اساتذہ کے پُرعزم کاندھوں پر بالکل اسی مالی کی طرح ہے

دورے جدید نے ان بچوں کو بھی جدید بنایا ہے اور آج کے بچے کمپیوٹر ذہن کے مالک ہیں ۔ معمولی پیش رفت اور گائیڈ لائن کے بعد وہ سماج کے معتبر اور ذی شعور بچے کہلا سکتے ہیں اگر ایک لائق فائق اور مشفق استاد کے ذیر اثر تربیت پائے۔ آج ان تمام بچوں کا مستقبل ان محترم و مکرم اساتذہ کے
ہاتھوں میں ہیں جو کل کو ایک محقق، سائنسداں، سیاستداں اور متعدد شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے ماہرین بن کرابھریں گے اگر آج ایک استاد اپنی شخصیت سے طلبا کو متاثر کریںتو وہ ان کیلئے مشعل راہ بنجائے،۔۔۔

 اللہ تمام بن نوع انسان کو ایک مہربان اور مشفق استاد کی سرپرستی عطا فرمائیں۔ 

میں آج ان تمام اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے میری علمی پرورش کی۔ جنہون نے اپنی علم کے
ذریعے انسان شناسی دی۔ جنہوں نے اپنی علم کے ذریعے عقل کو علم سے روشن کرنے کا ہنر سکھایا۔
، اور سلام ہوان تمام اساتذہ پر جو علم کی قندیلوں سے قندیلیں روشن ومنور کرتے ہیں، سلام ہو ایسے اساتذہ کرام پر جو دنیا میں انسانیت ، محبت، امن،اور اخوت کا پرچار کرتے ہیں سلام ہو اساتذہ پر جو علم کی روشنی سےجہالتکے اندھیرے کو ختم کرتے ہیں، سلام ہوجو تاریک زہنوں کو منور کرتےہیں۔۔۔۔

ان تمام ٹیچرذ کو سلام جنہوں نے سرٹ ڈی- جے اسکول 

۔ شاہین اسکول دنیور میں مجھے علمی دنیا سے آشنا کیا۔
مولامدد قیزل

۔